پنجاب میں سکالرشپ گرانٹ کے اجرا کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سکالرشپ گرانٹ کے اجرا کی منظوری، پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کو تیس کروڑ روپے جاری کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے محکمہ خزانہ پنجاب کو احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پیف کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں سکالرشپ کی مد میں رواں مالی سال میں مختص فنڈز ٹرانسفر کیے جائیں جس پر پنجاب حکومت نے پیف کو رواں مالی سال سیتیس کروڑ جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں اور محکمہ خزانہ پنجاب کو فنڈز کے اجرا کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ فنڈ سکالر شپ کی مد میں پیف کو جاری کیے جائیں گے،محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے ذریعے پیف کو مذکورہ رقم آن لائن ٹرانسفر کردی جائے گی۔