ننگرہار کی مسجد میں دھماکے، 65 نمازی شہید، 100سے زائد زخمی

ننگرہار کی مسجد میں دھماکے، 65 نمازی شہید، 100سے زائد زخمی
ننگرہار کی مسجد میں دھماکے، 65 نمازی شہید، 100سے زائد زخمی

  



کابل(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں2 بم دھماکوں سے 65 نمازی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ننگر ہار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں2 بم دھماکوں کے بعد 65 نمازی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے اس قدر خوفناک اور شدید تھے کہ مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو اداروں نے فوری شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔

ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،ننگرہار پولیس کے سربراہ نے کہاہے کہ دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مزید : بین الاقوامی