امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ویزہ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔ سردار شمیم نے امریکہ میں عدلیہ کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ نہ دیے جانے کے معاملے کی لاہور ہائیکورٹ بارنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔