وزیر اعلی کا چہلم امام حسینؓ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

وزیر اعلی کا چہلم امام حسینؓ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر فول پروف ...
وزیر اعلی کا چہلم امام حسینؓ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی کا عرس حضرت علی ہجویریؒ  اور چہلم حضرت امام حسینؓ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کا حکم، کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کوپر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عرس حضرت علی ہجویریؒ  اور چہلم امام حسین کیلئے فول پروف سکیورٹی کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ نے انتظامات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، امن عامہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ہوسکتا، پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور