دورہ آسٹریلیا سے قبل باﺅلنگ کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا، کن باﺅلرز کو طلب کیا گیا ہے؟ نام سامنے آ گئے

دورہ آسٹریلیا سے قبل باﺅلنگ کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا، کن باﺅلرز کو طلب کیا ...
دورہ آسٹریلیا سے قبل باﺅلنگ کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا، کن باﺅلرز کو طلب کیا گیا ہے؟ نام سامنے آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ آسٹریلیا سے قبل باﺅلرز کا کیمپ کل سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ اتوار تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کےم طابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہناہے کہ سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی 20 کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 باﺅلرز کو کیمپ میں مدعو کرلیا ہے۔کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ باﺅلرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

باﺅلنگ کوچ وقار یونس کا کہناہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ باﺅلنگ کیمپ کا مقصد باﺅلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے جبکہ سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کئے گئے باﺅلرز تک محدود نہیں رہے گا۔ سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی باﺅلرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔اسی طرح محمد عباس، محمد عرفان (سپنر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل، شاہ آفریدی، تابش خان، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی کیمپ میں بلائے جانے والوں میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل