’ اس وقت چودھری شجاعت کی یہ چیز ضروری ہوگئی ہے ‘ مولانا فضل الرحمان نے دل کی بات بتادی

’ اس وقت چودھری شجاعت کی یہ چیز ضروری ہوگئی ہے ‘ مولانا فضل الرحمان نے دل کی ...
’ اس وقت چودھری شجاعت کی یہ چیز ضروری ہوگئی ہے ‘ مولانا فضل الرحمان نے دل کی بات بتادی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کو صحت یابی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وفد میں سینیٹر طلحہ محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد و دیگر رہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور چودھری گلزار بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صحت کے ساتھ وطن واپسی پر آپ کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس وقت موجودہ سیاسی ماحول میں آپ کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے، آپ کی ملک کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے میں ہر وقت حاضر ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں وفد کی آمد پر چودھری پرویزالٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

مزید : قومی