لاڑکانہ کے ہوم گراؤنڈ پر پی پی کو شکست کیوں ہوئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ بڑا دعویٰ

لاڑکانہ کے ہوم گراؤنڈ پر پی پی کو شکست کیوں ہوئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ بڑا ...
لاڑکانہ کے ہوم گراؤنڈ پر پی پی کو شکست کیوں ہوئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ بڑا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی ہار کی سب سے بڑی وجہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے ، سندھ میں پیدا ہونا ہے تو کھلے آسمان تلے پیدا ہوں اور مرنے کے بعد اپنی لاش کا انتظام خود کریں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی ہار کی سب سے بڑی وجہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونا ہے تو کھلے آسمان تلے پیدا ہوں اور مرنے کے بعد اپنی لاش کا انتظام خود کریں ، یہ فالودے والوںکی بدعائیں اور ڈنگ ٹپاﺅ پالیسیاں ہیں جو لاڑکانہ میں میں پیپلز پارٹی کی شکست کاسبب بنیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھی آزاد ہوگئے اور ان کوان کی شناخت مل گئی تو بلاول لاڑکانہ میں نہ ہارے تو مجھے ہر شکست قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں اگر سلیکشن ہوئی ہے تو سب سے بڑی سلیکشن سندھ میں ہوئی ہے اور اگر دھاندلی ہوئی ہے تو سب سے بڑی دھاندلی سندھ میں ہوئی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد