استانی نے اپنے 40 نابالغ شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمہ کس معروف کوچ کی بھتیجی ہے؟

استانی نے اپنے 40 نابالغ شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمہ کس معروف ...
استانی نے اپنے 40 نابالغ شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمہ کس معروف کوچ کی بھتیجی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ میں 30 سالہ استانی کو اپنے نابالغ شاگردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔
30 سالہ فیونا ویوٹی جنوبی افریقہ کی رگبی ٹیم کے کوچ نک مالیٹ کی بھتیجی ہیں اور ایلیٹ سکول میں تاریخ کا مضمون پڑھانے سے پہلے ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہ چکی ہیں۔ فیونا ویوٹی پر الزامات اس وقت سامنے آئے جب ان کے ایک 18 سالہ شاگرد نے ان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا دعویٰ کیا ۔
دارالحکومت کیپ ٹاﺅن کے ایلیٹ سکول سے 40 ایسے نابالغ طلبہ سامنے آئے ہیں جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی استانی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے ہیں۔ اس سے پہلے فیونا کی ایسی فحش تصاویر اور ویڈیوز آن لائن لیک ہوگئی تھیں جو اس نے طلبہ کو بھیجی تھیں، والدین کی شکایت پر فیونا پہلے ہی اپنی نوکری سے استعفیٰ دے چکی ہیں ۔ استانی کی ویڈیوزاور تصاویر لیک ہونے کے بعد ان کے شوہر نے بھی اپنی بیوی سے 13 مہینے قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
ایک طالبعلم کے باپ نے بتایا کہ فیونا نے اس کے بیٹے کو پہلے اپنے گھر بلایا جس کے بعد اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا، ’شروع میں تو میرا بیٹا اپنی خوشی سے فیونا کے پاس جاتا رہا لیکن جب اس نے یہ تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو استانی نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے میرے بیٹے کو نفسیاتی طور پر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیونا ویوٹی نے 6 سال پہلے اپنے نابالغ طلبا کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا جو مسلسل جاری رہا، ابتدائی طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان 40 طلبہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جنہوں نے خود اپنی استانی کے ساتھ تعلق کو تسلیم کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -