’لاڑکانہ میں ہارنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ ۔۔۔‘ حفیظ اللہ نیازی نے حیران کن حقائق بیان کردیے

’لاڑکانہ میں ہارنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا ...
’لاڑکانہ میں ہارنے کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ ۔۔۔‘ حفیظ اللہ نیازی نے حیران کن حقائق بیان کردیے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان)تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ سندھ میں ایک عرصے سے پیپلز پارٹی نمبر ون ، نمبر ٹو اور نمبر تھری ہے اور نمبر چار پر جی ڈی اے اور دیگر پارٹیاں کھڑی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے ایک سیٹ ہارنے سے کوئی انہونی نہیں ہوگئی اور نہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا سندھ میں ایک عرصے سے پیپلز پارٹی نمبر ون ، نمبر ٹو اور نمبر تھری ہے اور نمبر چار پر جی ڈی اے اور دیگر پارٹیاں ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 2002میں ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں تو اس کا مطلب نہیں کہ ان کی مقبولیت نہیں تھی بلکہ لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ اس بندے کو ووٹ دینے سے ہمارا ووٹ ضائع تو نہیں ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد