صدر عارف علوی 20اکتوبر سے جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ کرینگے

صدر عارف علوی 20اکتوبر سے جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ کرینگے
صدر عارف علوی 20اکتوبر سے جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ کرینگے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 20اکتوبر سے جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ کرینگے جس کے دوران صدرمملکت جاپان کے شہنشاہ نروہیتو کی شاہی تقریب میں شرکت کرینگے،جاپان اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی 20اکتوبر سے جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ کرینگے جس کے دوران صدرمملکت جاپان کے شہنشاہ نروہیتو کی شاہی تقریب میں شرکت کرینگے جہاں 100سے زائد سربراہان حکومت و ریاست شریک ہونگے،جاپان اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں.صدرمملکت کے دورہ جاپان سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،صدرمملکت کو دورے کی دعوت جاپان کی حکومت نے دی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد