پاک فوج کی فٹنس اور بہترین تربیتی معیار پر فخر ہے ،آرمی چیف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج بہترین تربیت اور فٹنس کی حامل ہے ، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے ، پاک فوج کی فٹنس اور بہترین تربیتی معیار پر فخر ہے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کادورہ کیا اور پیسز کی تقریب میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بہترین تربیت اور فٹنس کی حامل ہے ، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے ۔
آرمی چیف نے پیسز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا معائنہ بھی کیا ۔آرمی چیف نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوںمیں انعامات تقسیم کئے اور گیریژن افسران سے خطا ب کیا۔