شہباز شریف اور بلاول بھٹوزرداری کن مقامات سے آزادی مارچ میں شامل ہونگے ؟ سلمان غنی نے نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ بلا ول بھٹو زرداری آزادی مارچ کو سکھر سے اسلام آباد کیلئے الوداع کہیں گے ، شہباز شریف لاہور میں بھی آزادی مارچ میں شامل ہونگے اور اسلام آباد میں بھی شامل ہونگے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آزادی مارچ کو سکھر سے اسلام آباد کیلئے الوداع کہیں گے ، شہباز شریف لاہور میں بھی آزادی مارچ میں شامل ہونگے اور اسلام آباد میں بھی شامل ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنے میں فرق تھا ، مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہیں ہوگی کیونکہ مسلم لیگ ن مزاحمتی جماعت نہیں ہے ، اب دیکھنایہ ہے کہ 31اکتوبر کو جلسے کے بعد شہباز شریف کیا اعلان کرتے ہیں اور کیا ہوتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کچھ لوگ مساجد میں رہنے والے بچوں کوانتہا پسند کہتے تھے لیکن اب وہ اپنے بچے اور قوم کے بچے ہوگئے ہیں ۔