اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے شرکاء کا گھیرا تنگ کرنے کے لئے ایسی حکمت عملی تیار کر لی کہ مولانا فضل الرحمان بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے شرکاء کو کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دینے پر پابندی عائد کر دی۔
اسلام آباد پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔وفاقی پولیس نے احتجاج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، وفاقی پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے،ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔وفاقی پولیس نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔