’ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے چھوٹے تانگے میں نہیں بیٹھ سکتی کیونکہ ۔۔۔‘ سابق وزیر اعلیٰ نے واضح کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ ن لیگ ایک بڑی پارٹی ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کی ایک چھوٹی پارٹی کے تانگے میں بیٹھ کر اپنے آپ کو محدود نہیں کرسکتی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دار فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ ن لیگ ایک بڑی پارٹی ہے اور وہ مولانا فضل الرحمان کی ایک چھوٹی پارٹی کے تانگے میں بیٹھ کر اپنے آپ کو محدود نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا شہباز شریف اپنے نمائندوں کو یہ ٹاسک دیں گے کہ بسیں لیکر اسلام آباد پہنچو ۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ابھی دھرنے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے اپنے آپشن کو کھلا رکھا ہے ۔ یہ دانشمندی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی چھوٹی پارٹی کے تانگے میں بیٹھنے کے حوالے سے آپشن کھلا رکھاگیا ہے ۔