حکومت کوشہباز شریف کے سوکھے ہونٹوں سے تقویت ملی ، ایاز امیر کادعویٰ

حکومت کوشہباز شریف کے سوکھے ہونٹوں سے تقویت ملی ، ایاز امیر کادعویٰ
حکومت کوشہباز شریف کے سوکھے ہونٹوں سے تقویت ملی ، ایاز امیر کادعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ حکومت کوچاہے نااہلوں کا ٹولہ کہیں لیکن ان کو شہباز شریف کے سوکھے ہونٹوں سے تقویت ملی ہوگی کیونکہ شہباز شریف کے چہرے پر مسکان نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مجمع اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے ، شہباز شریف کوکھینچ کھینچ کر میلے میں لایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہے نااہلوں کا ٹولہ کہیں لیکن ان کو شہباز شریف کے سوکھے ہونٹوں سے تقویت ملی ہوگی کیونکہ شہباز شریف کے چہرے پر مسکان نام کی کوئی چیز نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایسے ماحول بنانے کی گنجائش نہیں ہوتی لیکن حکومت کی نا اہلی سے گنجائش بن گئی ہے ۔ اس وقت لگ رہاہے کہ مولانافضل الرحمان کی پارٹی سب سے بڑی ہے اور وہ سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے میلہ لوٹ لیاہے اور 31اکتوبر تک وہ کامیاب ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور