میٹھے کی کوئی بات ہوئی تو مولانا فضل الرحمان سے میٹھی میٹھی باتیں ہو جائیں گی، وفاقی وزیر فواد چودھری نے دانہ پھینک دیا

میٹھے کی کوئی بات ہوئی تو مولانا فضل الرحمان سے میٹھی میٹھی باتیں ہو جائیں ...
میٹھے کی کوئی بات ہوئی تو مولانا فضل الرحمان سے میٹھی میٹھی باتیں ہو جائیں گی، وفاقی وزیر فواد چودھری نے دانہ پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں گے اور پوچھیں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ اگر میٹھے کی کوئی بات ہوئی تو میٹھی میٹھی باتیں ہوجائیں گی۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن میں جے یو آئی کا کو ئی مفاد نہیں ہے ، وہ چند سیٹو ں پر الیکشن لڑتی ہے ، ہم سمجھنا چاہ رہے کہ آخر مولانا فضل الرحمان چاہتے کیاہیں۔ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان پوچھیں گے ، اگر میٹھے کی کوئی بات ہوئی تو میٹھی میٹھی باتیں ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے پاس چند سیٹیں ہر الیکشن میں ہوتی اور اس الیکشن میں بھی ان کے پاس اتنی سیٹیں موجود ہیں ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب سے جان چھڑانا چاہتی ہیں اس لئے جے آئی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ایسا ہوگا نہیں ، نیب سے جان چھڑانے کیلئے پلی بارگین کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔احتساب کے معاملے پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ہم اپوزیشن کی توجہ نیب کے پلی بارگین کی طرف دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ ایک ہی کہ نواز شریف اور آصف زرداری کوریلیف دیدیا جائے ۔

مزید :

قومی -