کشمیر کے معاملے پر مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے:سید علی زیدی

کشمیر کے معاملے پر مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے:سید علی زیدی
کشمیر کے معاملے پر مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے:سید علی زیدی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے۔

 پی این ایس سی ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کشمیر معاملے پر عالمی را ئے عامہ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جو عالم گیر تحریک چلائی ہے وہ قا ئد اعظم کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے،اب ہمیں کشمیر کے مقدس مقصد کیلئے جو کچھ ر کر گزرنا ہے کرکے رہیںگے، اْس پر مودی کی ہر ناپاک کوشش دم توڑ رہی ہے اور پاکستان اپنے سفارتی جنگ جیت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے لئےعالمی تنہائی کا وقت آگیا ہے، پرنٹ،الیکٹرانک اور  تیز ی سے ابھرتے ہوئےسوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کو پاکستان کی آواز پہچانا ہر پاکستانی پر واجب ہوگئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی