واپس جاتے ہی برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی خوش ہوگئے

واپس جاتے ہی برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ ...
واپس جاتے ہی برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی خوش ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوں تو ہم رائل خاندان کی طرف سے جاری کی گئی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ہزاروں کی تعداد میں تصویریں دیکھتے رہتے ہیں، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے وہ ٹیلیویژن پر آئیں اور انٹرویوز دیں لیکن اس کا اعزاز سی این این کو حاصل ہوا جنہوں نے برطانوی شہزادی کا خصوصی انٹرویو کیا۔

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا ہے کہ ان کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا،پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی شہزادی نے سفید رنگ کی روایتی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، یہ انٹرویو سی این این کے صحافی نے برطانوی شہزادی کے لاہور کے دورے کے دوران ایس او ایس ویلیج ہاس جانے سے قبل کیا، ایس او ایس ویلیج ہاس وہ جگہ ہے جہاں پر بے سہارا بچوں کو رکھا جاتا ہے، ان کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انٹرویوز کے دوران برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ایس او ایس ویلیج ہاس گئی جہاں میں نے بچوں کو دیکھا اور ان سے ملاقات کی، یہاں پر بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں، خواتین نادار بچوں کو بہترین مستقبل اور اچھی سہولیات دینے کیلئے پیش پیش تھیں۔ اپنے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار دورہ تھا، ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، یہاں پر بہت ساری چیزوں کے بارے میں بھی جانا، میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔ برطانوی شاہی مہمان پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں، دورہ کے آخری تقریب میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں آرمی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور خیبر رائفل ملٹری پوسٹ کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورے پر 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے تھے، ان کا یہ دورہ 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک تھا۔برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا تھا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور دیگر حکام نے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا تھا جبکہ بچوں نے شاہی مہمانوں کو گلدستے پیش کیے تھے۔دورے کے دوسرے دن کا آغاز برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونیورسٹی کالونی اسلام آباد کا دورہ کر کے کیا تھا اور ٹیچ فار پاکستان مہم کے اثرات کا جائزہ لیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں شاہی جوڑے کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دیگر سفارتی عہدیدار بھی شریک ہوئے تھے۔جس کے بعد جوڑا وزیراعظم ہاوس پہنچا تھا جہاں وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم ہاس آمد کے موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی تھی۔

بعدازاں اسلام آباد میں یادگار پاکستان میں تقریب میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن روایتی مشرقی لباس زیب تن کیے ٹرک آرٹ سے سجے رکشے میں سوار ہو کر پہنچے تھے۔گزشتہ روز برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کے دورے کے تیسرے دن کے آغاز پر صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چترال کا دورہ کیا تھا۔چترال کے دورے کے موقع پر شاہی جوڑے کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی، ساتھ ہی شہزادے ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا تحفہ بھی دیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے چوتھے روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ کر بادشاہی مسجد اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس چلڈرن ویج کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے اسٹوری ٹیلنگ سیشن میں حصہ لیا اور بچوں سمیت اسٹاف سے بات چیت کی تھی