’ ہم اس وقت تک مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں‘ ن لیگ نے تاریخ دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزادی مارچ تک مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر یقین نہیں رکھتے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ آزادی مارچ تک مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں، ن لیگ آزادی مارچ کے جلسے میں بھرپور طریقے سے شریک ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے جلسے میں چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پیش کریں گے ، غیرجمہوری ہتھکنڈوں پر یقین نہیں رکھتے ۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، 27اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے ۔