کورونا مزید 13افراد کی جان لے گیا،641نئے کیس رپورٹ،567مریضوں کی حالت نازک

کورونا مزید 13افراد کی جان لے گیا،641نئے کیس رپورٹ،567مریضوں کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 465 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے میں لاہور میں مزید 2 متاثرہ افراد انتقال کر گئے۔ 68 نئے کیسز بھی رپورٹ، مریضوں کی تعداد 50 ہزار 917 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان 12، ننکانہ4، مظفر گڑھ 1، جہلم 3 اور فیصل آباد میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی 12، خانیوال 1، سرگودھا 2، گجرات 4 اور بھکر میں 1 کیس سامنے آیا۔ ساہوال 2، گوجرانوالہ 4، منڈی بہاؤالدین2، وہاڑی2، شیخوپورہ اور خوشاب میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔جبکہ کراچی جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھے۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -