نیا عمران خان،نواز شریف کا نیازیبا بیان پاک فوج پر حملہ،عدلیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش،اب پاکستان واپس لاکر عام جیل میں کرھیں گے،مریم،بلاول بچے،فضل الرحمان 12واں کھلاڑی،اس پر بات کرنا فضول:وزیر اعظم

نیا عمران خان،نواز شریف کا نیازیبا بیان پاک فوج پر حملہ،عدلیہ میں انتشار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے گوجرانوالہ میں کئے گئے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا گزشتہ روز پی ڈی ایم کا سرکس ہوا جہاں کئی فنکاروں نے مظاہرہ کیا لیکن سوئی ڈیزل پر رک گئی۔ نواز شریف نے فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال کی گئی،یہ جنرل باجوہ پر نہیں پا ک فوج پر حملہ ہے، فوجی جوان ملک کی خاطر جانیں قربان کررہے ہیں اور نواز شریف گیدڑ دم دباکر باہر بھاگا تھا،اب لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلا ف زبان استعمال کررہا ہے، نواز شریف کا گوجرانولہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب سننے کے بعد نیا عمران خان سامنے آیا ہے، اب اسے پاکستان واپس لا کر وی آئی پی کی بجا ئے عام جیلوں میں رکھیں گے،چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے حکومت آپ کی مدد کیلئے تیار ہے، خدا کیلئے کیسز مکمل کروائیں تاکہ قوم کا لوٹا ہوا پیسے عوام کو ملے گا، نیب چیئر مین سے بھی مطالبہ ہے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں،نواز شریف جنرل جیلانی کے گھر پر سریا بناتے ہوئے وزیر بنا،ضیا الحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا، بدقسمتی یہ رہی کہ عدا لتوں نے ہمیشہ اس کی مدد کی،بلاول اور مریم کی تقاریر پر بات نہیں کرنا چاہتا، ان میں سے ایک نانی ہوگئی ہے لیکن میرے لئے بچی ہے، دونوں بچوں نے پیسہ کمانے کیلئے ایک گھنٹہ بھی حلال کا کام نہیں کیا،اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہیں، ان پر بات کرنا فضول ہے،فضل الرحمان 12 واں کھلاڑی ہے،خواجہ آصف نے 2018ء  کے الیکشن میں ہار نے کے دوران جنرل باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور کہا میں الیکشن ہار رہا ہوں، نواز شریف فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے،  اور اسرائیل اور بھارت کی لابی سے مدد مانگ رہا ہے،یہی بات بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کر رہا تھا۔ٹائیگر فورس مداخلت نہیں کرسکتی صرف تصویر کھینچ کر آگاہ کریگی۔اس موقع پر شرکا کنونشن نے ڈیزل ڈیزل کے نعر ے لگائے۔جبکہ وزیراعظم نے جلسے میں نواز شریف اور آصف زرداری کے اکٹھے ہونے کے اپنے 11 سال پرانے بیان کی ریکارڈنگ چلوائی، جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر اور وڈیوز بھی دکھائیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا 11 سال پہلے پیشگوئی تھی یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے، سرکس ہو گی، چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو نورا کشتی کرنیوالے اکٹھے ہو جائیں گے۔انکاکہنا تھا میرے پاس تمام معلومات ہیں لیگی قائد کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سنو آج کے بعد میری پوری کوشش ہے تمہیں وطن واپس لایا جائے اور عام آدمی والی جیل میں رکھا جائے، تم واپس آؤ اب میں تمہیں دیکھ لیتا ہوں، نریندرا مودی کی حکومت پاکستان سے نفرت کرتی ہے، 72 سال سے کبھی ایسی حکومت بھارت میں نہیں آئی۔ ہمارے فوجیوں پر حملے ہو رہے ہیں، فوجی جوان ہمارے اور ملک کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں۔ اب آپ مختلف عمران خان دیکھیں گے، کسی ڈاکو کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، لیگی صدر شہباز شریف کے اوپر 23 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے، عدالت میں کلیئر ہونے تک کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔ شریف برادران کا خدا پیسہ ہے، ان لوگوں نے جو ملک کیساتھ کیا وہ میر جعفر اور میر صادق پہلے کر چکے ہیں، صرف ذاتی فائدوں کیلئے قوموں کو غلام بنایا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔ میرے نیچے جو ادارے ہیں وہ لوٹی ہوئی رقم پکڑیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کوئی حکومت عوام کے بغیر اپنا اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اگلے تین سالوں میں دس ارب درخت لگانے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے پر نوجوانوں کے جذبے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توزندہ معا شرے کے شہری مدد کیلئے باہرنکلتے ہیں۔ ملک میں گندم کم ہونے کی بڑی وجہ غیر متوقع طور پر بارشیں ہیں، گندم کا جتنا بھی خسارہ ہواوہ امپورٹ کر لیا ہے۔ گندم ذخیرہ اندوزی کر لی گئی جس کے باعث قیمتیں بڑھیں، ذخیرہ اندازی ملک کی بڑی لعنت ہے،ان کیخلاف موثر حکمت عملی کیلئے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے، ٹائیگر فورس خود جا کر مداخلت نہیں کریگی، موبائل فون پر تصویر لے کر پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہے تاکہ انتظامیہ ایکشن لے گی۔  چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بھی مافیا ہے، شوگر ملز مافیا ملا ہوا ہے۔ پہلی بار تحقیقات کے دوران ہمیں سب کچھ پتہ چل گیا ہے۔ نیا پلان لا رہے ہیں آگے مہنگی چینی نہیں ملے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی۔
نیا عمران خان

مزید :

صفحہ اول -