اپوزیشن اتحادکو آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز 

اپوزیشن اتحادکو آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پی ڈی ایم جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کو آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو پی ڈی ایم جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ میں معاہدے کی خلاف ورزی پر آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو معاہدہ کیا اس کی صریحا ًخلاف ورزی کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی، جلسہ مقررہ وقت پرختم نہیں کیا گیا، جلسے اور لاہور سے گوجرانوالہ تک ریلیوں میں ایس او پیز خلاف ورزی نظر آئی، کسی نے ماسک پہنانا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔
 معاہدے کی خلاف ورزی 

مزید :

صفحہ اول -