اسلام آباد‘لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا

  اسلام آباد‘لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا

  

  اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کے ڈی چوک پر ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا دھرنے کے شرکا ء وقفے وقفے سے جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا اور شرم کرو، ڈوب مرو کے نعرے لگا تے رہے دھرنے کی جگہ کو چاروں اطراف سے کنٹینرز و خاردار تاروں سے بلاک کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے نہ تو ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا سروس اسٹرکچر بنایا جا رہا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز پانچویں سکیل میں بھرتی ہوتی ہیں اور تمام عمر اسی اسکیل میں گزار کر ریٹائر ہوجاتی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے تک بھی ان کی تنخواہ 18ہزار روپے سے زیادہ نہیں بڑھتی 10 نکاتی ایجنڈے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ نظر آرہی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز

مزید :

صفحہ اول -