برطانیہ، بانی ایم کیو ایم کے 6ٹرسٹ اثاثے منجمد کرنے کا حکم 

برطانیہ، بانی ایم کیو ایم کے 6ٹرسٹ اثاثے منجمد کرنے کا حکم 

  

لندن(آئی این پی) برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاؤس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہاؤس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاؤس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہاس دفتر شامل ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔ خیال رہے کہ اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا ہے جس کا مقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں اور ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پانڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے جب کہ ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔

اثاثے منجمد

مزید :

صفحہ اول -