نواز شریف کی طلبی کامعاملہ،حکومت کااسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع 

نواز شریف کی طلبی کامعاملہ،حکومت کااسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی، وفاق کی جانب سے دائر 2 متفرق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم میں دو ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا تھا، نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہٰذا طلبی کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہارت دئیے جائیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کروانے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاق نے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار کے لیے رقم عدالت میں جمع کروادی، رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی طلبہ کے لیے کاز لسٹ جاری کردی۔

نوازشریف کی طلبی

مزید :

صفحہ اول -