پنجاب میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں متحرک

   پنجاب میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں متحرک

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں پانی کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے موبائل ٹیمیں بھیجنا شروع کردیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ندیم محبوب نے لاہور سے موٹر سائیکل پر قائم لیبز کو روانہ کیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ ضلعی دفاتر کو واٹر ٹیسٹنگ سروس کی بلا تعطل فراہمی اور شیڈول کے مطابق فیلڈ وزٹس کے احکامات جاری کردیے ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ کے ماہرین گورنمنٹ واٹر سپلائی سروسز اور دیگر مقامات سے پانی کے نمونے اکٹھے کریں گے جن پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔

پانی کوالٹی 

مزید :

صفحہ اول -