سموگ نے سر اٹھانا شروع کر دیا شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت
لاہور(لیڈی رپورٹر)شہر میں سموگ نے سر اٹھانا شروع کر دیا آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں سرفہرست ہے سموگ کی شدت خطرناک حد اختیار کرنے لگی۔ لاہور آلودہ ترین شہر قرار، شہر کا اے کیو آئی 257 ریکارڈ کیا جا رہا ہے ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی شہر میں سب سے زیادہ اے کیو آئی سندر انڈسٹریل سٹیٹ 456 ریکارڈ کیا جا رہا ہے ائیرپورٹ335، ڈیوس روڈ 392 اپر مال 248 اے کیو ائی ریکارڈ کیا جا رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے ہی شدت میں اضافہ ہوا تو بہت بیماریاں جنم لیں گی۔
سموگ