آذربائیجان کا آرمینیاکے حملے میں شہید شہریوں کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان

آذربائیجان کا آرمینیاکے حملے میں شہید شہریوں کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)آذربائیجان نے آرمینیا کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے اپنے 12 معصوم شہریوں کی موت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ رات آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گنجہ میں ہونے والے ایک میزائل حملے میں 12 آذری شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق جس وقت میزائل نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا اس وقت شہری سورہے تھے، زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ بتایاگیا ہے۔ آذری صدر الہام علیوف نے ایک بیان میں بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے آرمینیا کی کارروائی کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔الہام علیوف کاکہنا تھاکہ ہمارا دکھ بہت گہرا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ آری افواج اس کا بدلہ میدان جنگ میں لیں گی اور نگورونو کاراباخ سے آرمینی افواج کو بھگائیں گی۔
آذربائیجان

مزید :

صفحہ اول -