پرانے مقدمات کو فوقیت دیکر نمٹایا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

   پرانے مقدمات کو فوقیت دیکر نمٹایا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور قاسم خان نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ پرانے مقدمات کو فوقیت دیکر نمٹایا جائے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور قاسم خان نے بار ایسوسی ایشن وزیرآباد میں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے کام کرنا ہوگا خدانخواستہ انصاف کا نظام فیل ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان وکلاء   کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاء   کو چاہئے کہ وہ کتاب سے رشتے کو مضبوط بنائیں پرانے مقدمات کو فوقیت دیکر نمٹایا جائے بار اور بینچ کا رشتہ اسی طور پر مزید مضبوط ہو گا کہ ہم انصاف کے فروغ کیلئے متحد ہو کر کام کریں. بروقت انصاف کی فراہمی سے سائلین کا ادارے پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر جسٹس فاروق حیدر, جسٹس اسجد جاوید گورال, ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ چوہدری ہمایوں امتیاز, ایڈیشنل سیشن جج چوہدری اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -