دو برطانوی اخبارات میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی وفاق کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر 

 دو برطانوی اخبارات میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی وفاق کی درخواست کل ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کے معاملے پر وفاق کی دو برطانوی اخبارات میں بھی نواز شریف کا اشتہار جاری کرانے کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ سماعت کرے گا،درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کے اشتہار لندن کی دو اخبارات میں شائع کئے جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

 نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -