پاکستانی قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،ٹک ٹاک انتظامیہ

 پاکستانی قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،ٹک ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ٹک ٹاک کی پاکستان میں بندش پر ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے سے زائد عرصے سے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بندش کا سامنا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مواد کی نگرانی کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں، مواد کی بہتر نگرانی کیلئے مقامی زبانوں میں ٹیمیں تشکیل دیں، حکومت پاکستان کی طرف سے سوالوں کے حل کیلئے کوششیں کیں۔ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق سروس کی بندش کے بعد پی ٹی اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستانی قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،تمام تر کوششوں اور اقدامات کے باوجود پاکستان میں ہماری سروس بند ہے، امید ہے حکومت پاکستان ہمیں بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی۔ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بحال ہونے پر مزید وسائل بروئے کار لائیں گے،ٹک ٹاک نے صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ بزنس کے مواقع فراہم کئے،امید کرتے ہیں پاکستان کے پرجوش صارفین جلد ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔ 

ٹک ٹاک انتظامیہ

مزید :

صفحہ اول -