غیر قانونی آبادکاری سے متعلق رپورٹ،اسرائیل نے اقوام متحدہ کے عملے کو ویزوں کا اجراء بند کردیا

  غیر قانونی آبادکاری سے متعلق رپورٹ،اسرائیل نے اقوام متحدہ کے عملے کو ...

  

  تل ابیب، نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے مغربی کنارے پر غیر قانونی آبادکاری میں ملوث اسرائیلی کمپنیوں کی فہرست جاری کرنے پر اقوا م متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کے عملے کے ویزے روک دئیے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل کا کہنا ہے کہ اسرا ئیل ویزا کی درخواستوں سے باضابطہ طور پر انکار نہیں کر رہا لیکن ویزوں کے اجراء اور ان کی تجدید کے معاملے پر جون سے ٹال مٹول کررہا ہے۔ترجمان نے صورتحال کوتشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ارکان کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر اسرائیل چھوڑنا پڑ رہا ہے اور ویزوں کا اجراء نہ ہونے کے سبب عملے کے 3 نئے ارکان کی تعیناتی بھی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

اسرائیل 

مزید :

صفحہ اول -