نواز شریف چند دن قبل تک اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک مانگتے رہے، اسدعمر

 نواز شریف چند دن قبل تک اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک مانگتے رہے، اسدعمر

  

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ پہلے اپوزیشن ایف ٹی ایف اے قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آراوکی ناکام کوشش کرتی تھی،اس کے بعد نواز شریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کی درخواست کرتے رہے، دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت،جمہوریت دشمن لگنا شروع ہو گئی ہے۔ نواز شریف نے آج سے چند ہفتے پہلے تک سیاسی بھیک کے پیغام بھجواتے تھے۔ یہ کیسا سیاست دان ہے جو کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا لیکن دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا۔جو نریندر مودی کو اپنے گھر بلاتا ہے اور دیارِ غیر میں اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے۔جو آر ایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

 اسدعمر

مزید :

صفحہ اول -