عمران صاحب کا سیاسی بہروپ  مکمل اتر گیا، مریم اورنگزیب

 عمران صاحب کا سیاسی بہروپ  مکمل اتر گیا، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا سیاسی بہروپ آج مکمل اتر گیا، وہ مشرف بن گئے ہیں،عمران صاحب جن دو بچوں کی بات کر رہے ہیں انھوں نے اْن کو نانی یاد کروا دی ہے،عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی، صاف پتہ چل رہا تھا کہ ان کی دم پر پاوں آگیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان کی تقریر   پر ردعمل  دیتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب نے تسلیم کیا کہ اْن کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگار ہوئی۔عمران صاحب نے تسلیم کیا کہ ان کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے آٹا اور چینی مہنگا ہوا۔ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی۔انہوں نے کہا  نوا شریف کے ایک لفظ کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے کیونکہ وہ آئین کی بات ہے ووٹ کو عزت دو کی بات۔ فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے۔ ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب ملک کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش ہوتی ہے۔ہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب پاکستان کی معیشت اور دفاع کمزور ہوتا ہے۔ہندوستان تب خوش ہوتا ہے جب کشمیر کا سودا ہوتا ہے۔نوازشریف شخصیات کی بات کررہے ہیں، عمران صاحب ادارے کی بات کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا قوم سمجھتی ہے کہ اداروں اور کرداروں میں کیا فرق ہے۔عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے۔عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے۔عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں۔نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں؟۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -