نوازشریف کا بیانیہ کسی حدتک درست بھی ہے، مراد علی شاہ
کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کا بیانیہ ان کا نقطہ نظرہے اورکسی حدتک درست بھی ہے،انہوں نے وفاقی وزیرشبلی فرازکودعوت دی کہ وہ کراچی آئیں اپوزیشن کا جلسہ دیکھیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سعید غنی اور ناصر شاہ کے ہمراہ جلسہ گاہ باغِ جناح کے دورے کے موقع پر کیا اور پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے نواشریف کے مکمل بیانیے سے اتفاق نہیں ہے لیکن نوازشریف کا بیانیہ کسی حد تو درست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا سربراہ میں ہوں تو پولیس کے غلط کاموں کا جواب بھی میں ہی دوں گا۔
مراد علی شاہ