نواز شریف کا بیانیہ ادارے کمزور کرنیوالوں کیخلاف ہے، محمد زبیر 

   نواز شریف کا بیانیہ ادارے کمزور کرنیوالوں کیخلاف ہے، محمد زبیر 

  

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہاہے کہ مریم نواز کی ریلی اور گوجرانوالہ جلسے کی زبردست کامیابی عمران خان اور اسکی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے،لاہور سے گوجرانوالہ تک لاکھوں لوگوں کی جانب سے مریم نواز کا پرتپاک استقبال نواز شریف اور مریم نواز کی مقبولیت کا عکاس ہے،ہفتہ کووزیراعظم کے خطاب پراپنے ردعمل میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے بلکہ اداروں میں ان کرداروں کے خلاف ہے جو آئین شکنی کرتے ہیں اور اداروں کو کمزور کرتے ہیں،نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ آج پوری عوام کھڑی ہے ،عمران خان کا مریم نواز پر ذاتی حملے کرنا ان کی گندی ذہنیت کا عکاس ہے، نیازی صاحب جن دو لوگوں کو آپ نے بچے کہا ہے ان دو بچوں نے آپ کا دن چین اور رات کی نیند حرام کی ہوئی ہے۔ 

محمد زبیر

مزید :

صفحہ اول -