سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار 3روزہ دورہ پر کل اسلام آباد پہنچیں گے 

  سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار 3روزہ دورہ پر کل اسلام آباد پہنچیں گے 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار پاکستان کے تین روزہ دورے پر (کل)پیر کو اسلام اباد آئینگے۔ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکمت یار صدر، وزیر اعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ کے چیئرمین سے ملاقاتیں کرینگے، حزب اسلامی کے ذرائع نے ”این این ائی ”کو بتایا کہ حکمت یار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی ملاقات کرینگے، حکمت یار کے ساتھ وفد میں حزب اسلامی کے 6 اہم رہنما بھی شامل ہونگے۔ وہ انسٹیٹیوت اف پالیسی اسٹڈییز میں ایک سیمینار سے بھی خطاب کرینگے۔

گلبدین حکمت یار

مزید :

صفحہ اول -