پی آئی اے یا اس کے اثاثوں کی فروخت کی خبریں من گھڑت ہیں:غلام سرور

پی آئی اے یا اس کے اثاثوں کی فروخت کی خبریں من گھڑت ہیں:غلام سرور

  

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)وقافی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے جعلی ڈگریوں کے باعث قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) سے 17 پائلٹس سمیت 762 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے بتایا 262 مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو معطل بھی کیا گیا ہے۔غلام سرور خان کا کہنا تھاجب ہم نے حکومت سنبھالی تو اسوقت پی آئی اے 400 ارب سے زا ئد کی مقروض تھی۔ پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کی فروخت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خیال رہے چند ماہ قبل کراچی میں ہونیوالے طیارہ حادثے کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے فاقی وزیر ہوابازی نے 262کمرشل پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیا تھا۔ پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کوگراؤنڈ کرنیکا فیصلہ کیا تھا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔وفاقی وزیرکے بیان کے بعد امریکہ اور یورپی یونین سمیت مختلف ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

غلام سرور

مزید :

صفحہ آخر -