عدالت نے زینب قتل کیس میں  گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

عدالت نے زینب قتل کیس میں  گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

  

چارسدہ(این این آئی)عدالت نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم لعل سخت سکیورٹی میں دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ سول جج شیراز فردوس نے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لعل محمد ذہنی طور پر معذور ہے اور اسکی بات عام لوگ نہیں سمجھ سکتے، پولیس نے عدالت میں ملزم کی ترجمانی کیلئے خصوصی افراد کے سینئر ٹیچر کو بھی پیش کیا۔ملزم کی ایک ایک بات سمجھنے اور قلمبند کرنے کیلئے ترجمان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مکمل عدالتی طریقہ کار اور قانونی کارروائی کے دوران ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

 زینب قتل کیس 

مزید :

صفحہ آخر -