پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

 پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

  

 لاہور(افضل افتخار) پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں۔ ڈیلی پاکستان کو حاصل معلومات کے مطابق گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے انچارج سید ریاض شاہ اس سارے کھیل کے ناصرف مرکزی کردار ہیں بلکہ وہ خود بھی کورونا اور اس کے پھیلاؤ کے خطرات کو مذاق قرار دیتے ہیں نہ خود ماسک لگاتے ہیں اور نہ ہی عملے کو کچھ فراہم کرتے ہیں جبکہ سماجی فاصلے، انتظار گاہوں میں شہریوں کی طرف سے پھینکی گئی اشیاء کے سبب ہر طرف گندگی اور کورونا پھیلاؤ کے اسباب نظر آتے ہیں جس سے یہاں کے سٹاف اور آنے والے شہریوں کی زندگیاں داؤ  پر لگی ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ریاض شاہ نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ہم نے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کر رکھا ہے اور آنے والے شہریوں کو بھی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی بارہا گزارش کر چکے ہیں۔

پاسپورٹ آفس

مزید :

صفحہ آخر -