کرپٹ ٹولہ انتشار پھیلا کر این آر او لینا چاہتا ہے،قاسم خان سوری
کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سیاسی و پارلیمانی بیروزگار، دھائیوں سے عوام کو مذہب، قوم پرستی، صوبائیت کے نام پر لڑوانے والے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے اپنے خاندانوں کو نوازنیوالے، بیرونِ ملک چھپ کر بھارت کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار پھیلانے والے مولا جٹوں کی کنونشن سینٹر سے ایک محب وطن پاکستانی نے کلاس لی،کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے،حکومت کسی کو بھی این آر او یا چھوٹ نہیں دے گی، احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا، تین تین بارحکومت کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا؟۔ گزشتہ روزیہاں گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے گزشتہ شب ایک ناکام جلسہ کیا جس میں کرپٹ ترین افراد نے اپنی کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں امن آج سیکورٹی فورسز کی مرہون منت ہے۔ پاک فوج سمیت ملکی سلامتی کے اداروں نے جس بہادی دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور عوام کو امن فراہم کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ کرپٹ ٹولہ ملک میں انتشار پھیلاکر این آر او لینا چاہتا ہے لیکن وہ سن لیں کہ اس بار نہ انہیں این آر او ملے گا نہ ہی کوئی ڈیل ہوگی حکومت کرپٹ افراد کے احتساب کو انجام تک پہنچائے گی۔
قاسم خان سوری