حرمین شریفین میں حاضری اور عمرہ کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز

حرمین شریفین میں حاضری اور عمرہ کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حرمین شریفین میں حاضری اور عمرہ ادائیگی کیلئے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز،6ہزار کی بجائے 15ہزار افراد عمرہ کر سکیں گے،40ہزار افراد کی نمازوں میں شرکت ہو سکے گی،دوسرے مرحلے میں 75فیصد سعودی شہری،25فیصد اقامہ ہولڈر کو ایپ کے ذریعے عمرہ،نماز اور مسجد نبویؐ میں حاضری کی اجازت دی جا رہی ہے،عمرہ زائرین 3گھنٹے حرم میں ٹھہر سکیں گے،آج سے مسجد نبویؐ کا پرانا حصہ کھولا جا رہا ہے،دوسرے مرحلے میں ایس او پیز کا نظام جاری رہے گا،24گھنٹے میں 15ہزار عمرہ اور40ہزار نمازوں کا اہتمام کیا گیا ہے،  نمازوں کیلئے آنیوالے صرف ایک نماز ہی پڑھ سکیں گے،دوسری نماز کیلئے دوبارہ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہو گا،دوسرا مرحلہ 15ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -