حافظ شفیق کاشف فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  حافظ شفیق کاشف فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف۔سی۔سی۔آئی) نے ملک کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ محمد شفیق کاشف کو مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی اور عوامی روابط کے فروغ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چئیرمین مقرر کردیا۔ ایوان صنعت وتجارت (ایف۔سی۔سی۔آئی) فیصل آباد کے صدر انجینئرحافظ احتشام جاوید نے اپنے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق حافظ محمد شفیق کاشف کومشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ، تجارتی ومعاشی روابط کے فروغ کی ’ایف۔سی۔سی۔آئی‘کی سٹینڈنگ کا سال 2020-21  کے لئے چئیرمین مقرر کیاگیا ہے۔ یہ چھ رکنی کمیٹی ہوگی۔ حافظ محمد شفیق کاشف چیمبر کیلئے پہلے بھی  مختلف مواقع پر نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سعودی عرب اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں اپنے اثرورسوخ کی بناء پر فیصل آباد چیمبر نے ان کا اس عہدے کے لئے انتخاب کیا ہے۔ وہ مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے کاروباری روابط بڑھانے، باہمی تجارت اور وفود کے تبادلوں کے لئے کام کریں گے۔ حافظ شفیق کاشف نے فیصل چیمبر اور اس کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے پر اپنی تقرری کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے ممالک پاکستان کے لئے بے حد اہم ہیں۔ پاکستانی کاروباری برادری خاص طورپر فیصل آباد چیمبر کے ارکان کے لئے مشرق وسطی میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کی بڑی اور کامیاب کاروباری شخصیات فیصل آباد تشریف لانا چاہتی ہیں اور یہاں کاروبار میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ حافظ شفیق کاشف نے کہاکہ دو طرفہ تجارت کے لئے فیصل آباد چیمبر بہترین پلیٹ فارم ہے۔ 
حافظ شفیق کاشف

مزید :

صفحہ آخر -