گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گل ظفر خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان میں فائیوسٹار ہوٹل رمادا پلازہ اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل گروپ کے چیئرمین چوہدری آصف حسین، سید مصطفےٰ حسین، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان اور پارٹی رہنمائرانا محمد تنویر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے فارن انویسٹرکوبے شمار سہولتیں دی ہیں جبکہ چوہدری آصف حسین اور رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، زیادہ سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
ملاقات