نوازشریف نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے، رانا ثناء 

نوازشریف نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے، رانا ثناء 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے گوجرانوالہ جلسے پر حکومتی وزراء کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے  کہا کہ نوازشریف کی تقریر ایمپائر کی انگلیوں پر ناچنے والی کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی،یہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کی تقریر تھی جس نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھے،ووٹ چوری آئین کی خلاف ورزی، عوام سے غدار ی ہے،عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی۔ نوازشریف کے سوالات کا جواب دینے کی بزدل ٹولے میں ہمت نہیں،فارن فنڈنگ کیس،23 خفیہ اکاونٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پابندی پی ٹی آئی پر لگے گی،سلیکٹڈ نیازی کرائے کے ترجمانوں سمیت نوازشریف کی تقریر سنے اور سبق حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ ایمپائر اْنگلی، انگھوٹھی اور اشاروں پر چلتی حکومت 22 کروڑ عوام کو حساب دینے کے لئے تیار ہوجائے،گوجرانوالہ شوکو فلاپ کہنے والے جان چکے ہیں کہ وہ فلاپ ہوچکے ہیں۔

رانا ثناء 

مزید :

صفحہ آخر -