اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے حکومت 5سال پورے کریگی، رانا مامون

 اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے حکومت 5سال پورے کریگی، رانا مامون

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانامامون راجپوت نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی چوروں اور ڈاکوؤں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے والے آج اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مامون راجپوت نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی عمران خان کے آنے سے بہت خوش ہیں،اب ان کو احساس ہو گیا کہ پاکستان میں کسی چور لٹیرے کی حکومت نہیں ہے،ان کا باہر سے بھیجا گیا پیسہ ملک پر ہی خرچ ہو گا۔پاکستان کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے ملک کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں،نواز شریف اپنی اولاد کو تو لندن میں عیاشی کروا رہے ہیں لیکن قوم کے بچوں کو سڑکوں پر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں رانا مامون راجپوت نے کہا کہ قوم ان لٹیروں کی چالاکیاں جان گئی ہے اب ان کے جھانسے میں کوئی نہیں آئے گا،گوجرانوالہ میں کرپٹ ٹولے کا شو بری طرح فلاپ ہوگیا یہ لوگ اسی طرح سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیجیں تاکہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو۔

رانا مامون

مزید :

صفحہ آخر -