آج ملک میں مہنگائی کا اصل ذمہ دار کاروباری مافیا ہے، اسد قیصر

  آج ملک میں مہنگائی کا اصل ذمہ دار کاروباری مافیا ہے، اسد قیصر

  

صوابی(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریگا،بحیثیت سپیکر میں قانون اور رولز کے مطابق ہاؤس کو چلاتا رہونگا۔ آج پاکستان میں جو مہنگائی ہے اس کا ذمہ دار کاروباری مافیا ہے۔گزشتہ روزیہاں گلہ ونڈ کالا کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز پر صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء شروع کیا جائیگا جس سے صوبے کے ہر فرد اور خواتین کو ان کی دہلیز پر کارڈ میسر ہوگا جس سے خطر ناک امراض دل سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں کا دس لاکھ روپے تک مفت علاج ہسپتالوں میں کیا جائیگا۔ آج اپوزیشن کا اتحاد نیب کیسز سے جان چھڑانے کے لئے بنا ہے اس لئے گوجرانوالہ سے جلسے کاآغاز کیا لیکن وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہونگے اور عمران خان کی حکومت ہر حال میں بر قرار رہے گی۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہے عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملی تو اس وقت سٹیل مل، پی آئی اے، ریلوے، واپڈا، پیٹرولیم، گیس اور دیگر بڑے بڑے ادارے خسارے میں تھے۔جب کہ ہماری حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں تھے اس لئے وزیر اعظم عمران خان کی قطر، سعودی عرب اور دیگر ممالک جاکر وہاں سے قرضے لئے جب کہ ملکی معیشت تباہی سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس مجبورا جانا پڑا۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -