فرقہ واریت کی سازش کو سب مل کر ناکام بنادینگے،طاہر اشرفی

   فرقہ واریت کی سازش کو سب مل کر ناکام بنادینگے،طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو سب مل کر ناکام بنادینگے۔ تمام مکاتب فکر پر مشتمل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل تشکیل دی جارہی ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتی ہیں، تمام مکاتب فکر پر مشتمل بین المذاہب ہم آہنگی کونسل تشکیل دی جارہی ہے۔ جس کے ذریعے مقامی سطح پر معاملات کو حل کیا جاسکے گا۔ کونسل سے متعلق وزیراعظم کو آئندہ ہفتہ بریفنگ دی جائے گی۔علامہ طاہر اشرقی نے مولانا عادل خان کے قتل کو بڑا سانحہ اور صوبائی و وفاقی حکومت کیلئے قاتلوں کی گرفتاری کو چیلنج قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ علماء کرام کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، صوبائی حکومت سیکورٹی نہ دینے سے متعلق آگاہ کریں تو سیکورٹی کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، تاہم حکومت سب کو سیکورٹی نہیں دیسکتی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے طور پر بھی سیکورٹی انتظامات کرنے چاہئیں، ملک کیلئے مہنگائی اور امن و امان اہم مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے جلد اہم اعلانات اور اقدامات متوقع ہیں۔ 
طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -