شہباز شریف کیخلاف پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس   تفتیشی ذاتی حیثیت میں طلب

شہباز شریف کیخلاف پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا ریفرنس   تفتیشی ذاتی حیثیت ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے میاں شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری نیب کی جانب سے بند کرنے کے ریفرنس پرنیب کے تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے،فاضل جج نے کہاہے کہ تفتیشی افسر پیش ہوکر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گیے تو ٹریس ایبل نہیں ہیں، میاں شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،اس کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر کوہوگی۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -