اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ کی آسامی پر جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی کے معاملے پر انکوائری کا حکم

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ کی آسامی پر جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی کے معاملے پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن نے پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ کی آسامی پر جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کریں اور اس بابت رپورٹ 10دنوں میں عدالت میں پیش کی جائے،درخواست گزار سعید انصر کی طرف سے جعلی سرٹیفکیٹ پر تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ کی اسامی پر جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی ہوئی ہے، اس طرح حق دار کو محروم کر دیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ جعلی سرٹیفکیٹ پر تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

انکوائری کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -